SHARE

کراچی ائیرپورٹ سے ایک مسافر کو موبائل سمگل کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا. ذرائع کے مطابق وہ مسافر شارجہ سے واپس آ رہا تھا اور جو موبائلزاس سے برآمد ہوۓ ان کی کل قیمت انیس لاکھ پاکستانی روپے ہے.

پاکستانی کسٹم حکام نے مجرم کو فلائٹ آمد والی جگہ سے پکڑا. جو موبائلز برآمد ہوۓ ہیں ان میں سامسنگ ، ایپل اور ل جی وغیرہ کے برانڈز شامل ہیں. اس مسافر کی شناخت مجاہد کے نام سے ہوئی ہے. حکام کی جانب سے جسمانی ریمانڈ عدالت سے حاصل کر لیا گیا.