Breaking News: PM Nawaz Sharif and Chairman NAB will be Removed.

پانامہ سکینڈل میں اہم پیشرفت اے آر واے  نیوز کے تجزیہ نگار اسد کھرل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بیان دیا ہے

ان کے مطابق پرائم منسٹر نواز شریف کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹایا جائے گا، تاہم قومی اسمبلی کی رکنیت ختم نہیں کی جائے گی  انہوں نے یہ خبر رات گئے دی، ان کے مطابق چیئرمین نیب کو بھی ان کے عہدے سے ہٹایا جائے گا

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کو فوری طور پر ان کے عہدے سے ہٹانا پاکستان میں موجود کرپشن جیسی لعنت سے چھٹکارا پانے کے لئے کافی ہے

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ حدیبیہ پیپر ملز اور منی لانڈرنگ کے دوسرے کیس کو بھی دوبارہ کھولا جا رہا ہے

ایک اور پیغام میں انہوں نے کہا کے نواز شریف اپنی معصومیت نیب، ایف آئی اے اور تمام درباریوں کے ہونے کے باوجود ثابت نہیں کر سکے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *