ن لیگ کو شدید جھٹکا ملنے کو تیار،چودھری نثارکی پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبر نے تہلکہ مچا دیا۔

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) سینئر صحافی آفتاب اقبال کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار علی خان مسلم لیگ ن چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے والے ہیں۔

 معروف تجزیہ نگار آفتاب اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار اپنی پارٹی کی قیادت سے نالاں دکھائی دیتے ہیں۔ چوہدری نثار کے وزیراعظم کیساتھ اختلافات کی خبریں بھی زبان زد عام ہیں۔ آفتاب اقبال نے دعوی کیا ہے کہ چوہدری نثار ممکنہ طور پر جلد تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ چوہدری نثار اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سیاسی حریف ہونے کے باجود اچھے دوستانہ تعلقات رکھتے ہیں۔

مزید جانیے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *