SHARE

پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنااللہ نے منگل کو میڈیا سے بات کرتے ہوۓ کہا ہے کہ پختونوں کو پنجاب میں رہنے کا مکمل حق حاصل ہے. ایسے الزام لگا کر سندھ اور کے پی کے میں پنجاب کے خلاف نفرت پھیلائی جا رہی ہے

ان کا مزید کہنا تھا کہ “پنجاب میں رہنے والے پختوں ہمارے بھائی ہیں”، انہوں نے وزیر اعلی پنجاب کا بیان بھی  سنایا جس میں انہوں نے کہا کہ “پختونوں کو پنجاب میں رہنے کا اور کاروبار کرنے کا ویسا ہی حق حاصل ہے جیسا یہاں کسی دوسرے فرد کو ہے ”