SHARE

پیمرا نے 31 چینلز کو گلبرگ میں ہونے والے دھماکے کی جھوٹی خبر چلانے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا.

آج صبح لاہور کے علاقہ ڈیفنس میں ایک دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 8 افراد شہید اور 15 افراد زخمی  ہوۓ تھے. اس کے بعد ٹی وی چینلز نے گلبرگ میں دھماکے کی جھوٹی خبر نشر کرنا شروع کر دی

ٹی وی چینلز کے مطابق ایک غیر ملکی ریسٹورنٹ کے باہر ہوا جو کہ گلبرگ میں واقعہ ہے. پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں دھماکے کی جگہ پر پہنچیں جبکے وہاں کچھ نہیں ہوا تھا

پولیس نے دھماکے کی خبر کی تردید کرتے ہوۓ کہا ہے کہ شاید کسی نے بم کے خطرے کی پیش نظر فون کیا ہو. وزیر قانون رانا ثنااللہ نے بھی دھماکے کی خبر کی تردید کی ہے

پیمرا  نے 31 چینلز کو نوٹس بجھتے ہوۓ اس بات کی وضاحت مانگی ہے کہ چیزوں کی بنیاد پر یہ خبر بریک کی گئی . تمام چینلز کو ایک ہفتے کے اندر اندر بغیر تصدیق کیے خبر چلانے کی وضاحت جمع کروانی ہوگی